Brain Stroke Symptoms in Urdu: فالج Falij Attack Dimag Ki Nas Phatna Ki Nishani

Brain Stroke Symptoms in Urdu: فالج Falij Attack Dimag Ki Nas Phatna ki Nishani
Brain Stroke Symptoms in Urdu
Advertisement


Brain Stroke Symptoms in Urdu: فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔

فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں مشکلات، یاداشت سے محرومی اور رویے میں تبدیلیوں جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

فالج کو جتنا جلد پکڑلیا جائے اتنا ہی اس کا علاج زیادہ موثر طریقے سے ہوپاتا ہے اور دماغ کو ہونے والا نقصان اتنا ہی کم ہوتا ہے۔

Falij Ki Wajah

فالج، جسے برین اٹیک بھی کہا جاتا ہے، اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی میں خلل پڑتا ہے۔ یہ دماغ میں رکاوٹ (اسکیمک اسٹروک) یا خون بہنے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ جب دماغ کے خلیے آکسیجن اور غذائی اجزاء سے محروم ہو جاتے ہیں، تو وہ منٹوں میں مرنا شروع ہو جاتے ہیں، جس سے اعصابی علامات کی ایک حد ہوتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر: بے قابو ہائی بلڈ پریشر برین ہیمرج اور فالج کی سب سے عام وجہ ہے۔

Brain Stroke Symptoms in Urdu

فالج کی کچھ عام علامات میں جسم کے ایک طرف اچانک کمزوری یا بے حسی، بولنے یا سمجھنے میں دشواری، بینائی کے مسائل، اچانک شدید سر درد، اور چلنے پھرنے یا توازن برقرار رکھنے میں دشواری شامل ہیں۔

فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں اصل دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں۔

Falij Ka Attack Symptoms in Urdu

Falij ke attack se aik hafta pehly aany wali warning sings, hath aur paon ka sun hona, do do nazar aana, bolny main mushkil hona, dimag se sochny main mushkil hona aur aadhy sar ka dard hona.

ایک کی جگہ دو چیزیں نظر آنا

بنیائی کے مسائل جیسے کوئی ایک چیز دو نظر آنا، دھندلا پن یا کسی ایک آنکھ کی بنیائی سے محرومی فالج کی علامات ہوسکتے ہیں مگر بیشتر افراد ان علامات کو بڑھاپے یا تھکاوٹ کا نتیجہ سمجھ لیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ یا بہت زیادہ مطالعے ایک چیز دو نظر آنا بالکل ممکن نہیں، درحقیقت خون کی ایک بلاک شریان آنکھوں کو درکار آکسیجن کی مقدار کو کم کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بنیائی کے مسائل کا باعث بنتے ہیں اور اس دوران فالج کی دیگر علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔

ہاتھ پیروں کا سن ہوجانا

اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند لے کر اٹھتے ہیں اور آپ کے ہاتھ یا پیر سن یا بے حس ہورہے ہو تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ یہ اعصاب دب جانے کا نتیجہ ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ہاتھ اچانک بے حس یا کمزور ہوجائے تو یہ کیفیت چند منٹوں میں دور نہ ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رابطہ کیا جانا چاہئے۔ ان کے بقول شریانوں میں ریڑھ کی ہڈی سے دماغ تک خون کی روانی میں کمی کے نتیجے میں جسم کا ایک حس سن یا کمزور ہو جاتا ہے۔

بولنے میں مشکلات

کچھ ادویات جیسے درد کش گولیوں کے استعمال کے بعد بولنے میں ہکلاہٹ یا مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور لوگ سوچتے ہیں یہ ان کی دوا کا اثر ہے مگر یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر اس سے پہلے یہی دوا استعمال کرنے پر آپ کو کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ کا سامنا نہ ہوا تو پھر یہ فالج کی ایک علامت ہوسکتا ہے او رآپ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رابطہ کرنا چاہئے۔

سوچنے میں مشکل

جب لوگوں کو درست الفاظ کے انتخاب یا کسی چیز کے بارے میں پوری توجہ سے سوچنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو اکثر وہ اسے تھکن کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ مگر اچانک دماغی صلاحیتوں میں کمی فالج کی عام علامت میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک لمحے کے لیے تو سوچنے میں مشکل کا سامنا کسی بھی فرد کو ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ اگر بڑھ جائے تو یہ باعث تشویش ہے۔ ان کے بقول کئی بار تو مریضوں کو یہ اندازہ ہی نہیں ہوتا کیا چیز غلط ہے کیونکہ ان کا دماغ کام نہیں کررہا ہوتا اور ان کے سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

آدھے سر کا درد

ہوسکا ہے کہ یہ محض آدھے سر کا درد ہی ہو مگر یہ تکلیف آپ کو پہلے سے متاثر نہ کرتی رہی ہو تو یہ فالج کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ آدھے سر کے درد یا مائیگرین میں فالج بھی چھپا ہوسکتا ہے کیونکہ ان دونوں امراض میں دماغی علامات ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ماہرین کے بقول آدھے سر کے درد کے شکار افراد کو اس کا علاج فالج کی طرح ہی کرانا چاہئے اور ڈاکٹروں سے مدد لینی چاہئے۔

Cancer Signs and Symptoms

Tukh Malanga for Weight Loss in Urdu, Wazan Kam Karne Ka Tarika

PARODONTAX TOOTHPASTE For Bleeding Gums & Sensitive Teeth

 1 Week Before Falij Ki Alamat

Falij ko lakwa, brain stroke, demag ki sharyan ya nas ka fat jana aur paralysis bhi kehty hain. Brain stroke falij ka hamla (Falaj attack) hony se pehly 1 month ya one week kuch alamat, nishanian zahar hona shoro ho jati hai. Jin pr agr gor kr lia jay to falij attack hony se avoid kia ja skta hai. Falij Ki Alamat aur Nishanian urdu main neechy dekhay.

جسم کے ایک حصے کا سن ہوجانا یا چلنا ناممکن ہوجانا

بولنے سے قاصر ہوجانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا

بہت زیادہ ذہنی الجھن

ایک جانب سے چہرے ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا

شدید سردرد اور قے اور الٹی

ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا

چلنے میں مشکلات کا سامنا

کچھ نگلنا مشکل ہوجانا

جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل

جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا، شدید کمزوری وغیرہ

ان علامات کا احساس ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے تو آپ اپنی یا کسی اور فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

Difference Between Lakwa and Falij

لکوا اور فلج دو اصطلاحات ہیں جو روایتی یونانی نظام طب میں فالج کے تناظر میں استعمال ہوتی ہیں۔ دونوں اصطلاحات ایسے حالات کا حوالہ دیتے ہیں جن میں جسم کے کسی حصے میں حرکت اور احساس کم ہونا شامل ہے، لیکن ان کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔

Lakwa ka Kia Matlab Hai (lakwa mean in Urdu)

لکوا، جسے فالج یا چہرے کا فالج بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی حالت ہے جو چہرے کے پٹھوں اور اعصاب کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں چہرے کے ایک طرف کے پٹھوں کی کمزوری یا فالج ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے پلکیں اور منہ جھک جانا، بولنے میں دشواری اور دیگر متعلقہ علامات ہو سکتی ہیں۔ لکوا اکثر وائرل انفیکشن یا چہرے کے اعصاب کی سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے، حالانکہ یہ دوسرے عوامل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

Falij ya stroke ka Kia Matlab Hai (brain stroke mean in Urdu)

دوسری طرف، فالج سے مراد ایسے حالات کی ایک وسیع رینج ہے جس میں جسم کے ایک یا زیادہ حصوں میں فالج یا کمزوری شامل ہے۔ اس میں ہیمپلیجیا (جسم کے ایک طرف کا فالج)، پیراپلجیا (ٹانگوں اور نچلے جسم کا فالج) یا کواڈریپلجیا (چاروں اعضاء کا فالج) شامل ہوسکتا ہے۔ فالیج جسم کے متاثرہ حصے میں خون یا اہم توانائی کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے، اور یہ مختلف عوامل جیسے صدمے، فالج، یا ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

Some Information about Falij Attack Symptoms and Signs.

Falij Attack in English?

Falij Attack in English is brain stroke or paralysis.

Brain Hamraz Meaning in Urdu?

Dimag Ki Sharyan Phat Jany Ko Brain Hamraz Kehty Hain.

Lakwa Aur Falij Main Kia Farq Hai?

Lakwa Main Mon (face) aik side ko kinch jata hai jabki falij mein jism ka aik hissa maflooj ho jata hai.