Minicol Syrup Uses In URDU, Drops Benefits For Babies

Minicol Drops & Syrup Uses for Babies in Urdu and Side Effects and Price in Pakistan
Minicol Syrup & Drops Uses for Newborn Babies
Advertisement


Minicol Syrup for Newborn Babies

مینی کول ڈراپس پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کے پیٹ کے گیس کے لئے بہت مقبول ہیں۔ اگر آپ کا بچہ بغیر کسی وجہ کے روتا رہتا ہے تو یہ پیٹ کے مسائل یا پیٹ  میں گیس کےدرد کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ مینی کول ڈراپس اور شربت بچوں کی پیٹ کی گیس کیلئے بہترین کولک ڈراپس ہیں۔ سی میتھی کون گیس ڈراپس پاکستان میں مختلف برانڈز ناموں سے پائے جاتے ہیں۔ مینی کول سیرپ اور ڈراپس ان میں سے ایک ہے۔

لیبرا فارما پاکستان میں بچوں کے پیٹ میں گیس کے ڈراپس یا قطرے تیار کرتی ہے۔ اس دوا کا مرکزی عنصر سایمتیکون ہے۔ سائمیتھیکون ایک اینٹی فومنگ دوا ہے جو بچے کے پیٹ اور آنتوں کے گیس کے بلبلوں کو توڑنے اور انہیں پیٹ سے باہر نکلنے میں مدد کرتا ہے۔

Minicol Drops Uses for Babies in Urdu

The uses of this colic gas drops are for Bachon Ke Pait Dard Ki Medicine, Bachon K Pait Dard Ka Syrup, Newborn Baby K Pait Dard Ka Ilaj and Bachon K Pait Dard Ka Ghar Mein Ilaj.

مینی کول ڈراپس بچوں کے پیٹ سے گیس کو جلدی ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ بچوں کے پیٹ کی گیس کی مسئلہ کو کولک بھی کہتے ہیں۔ کولک نوزائیدہ بچوں میں ایک عام بیماری ہے جس سے وہ بغیر کسی وجہ کے روتے رہتے ہیں۔ ایسا پیٹ اور آنتوں میں گیس کے بلبلے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مینی کول ڈراپس ان بلبلوں کو توڑنے میں مدد کرتے ہیں، جس سے انہیں آسانی سے پاس کرنا یعنی پیٹ سے باہر نکالنا ممکن ہو جاتا ہے، اور اس طرح کولک (بچے کی پیٹ کی گیس کا مسئلہ) کے علامات کو کم کردیا جاتا ہے۔ سادہ الفاظ میں مینی کول قطرے چھوٹے بچوں کی پیٹ کی گیس کو خارج کرتے ہے جس سے بچہ رونا بند کر دیتا ہے۔

Minicol Syrup Uses in Urdu

مینی کول سیرپ کو 6 مہینوں سے زیادہ عمر کے بچوں کے پیٹ کی گیس کےمسئلہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مینی کول ڈراپس اور سیرپ کے درمیان اہم فرق بچے کی عمر ہے۔ یعنی ایک دن سے لے کر 6 ماہ تک کے بچے کے لیئے ڈراپس۔ اور چھے ماہ سے اوپر کے بچے کے لیئے سیرپ۔

اگر آپ کا بچہ 1 دن سے 6 مہینوں کا ہے، تو آپ ڈراپس استعمال کر سکتے ہیں، اور اگر آپ کا بچہ 6 مہینوں سے زیادہ عمر کا ہے، تو آپ سیرپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ذیل میں عمر کے مطابق ڈراپس اور سیرپ کی خوراک کی تفصیل ہے۔

Minicol Drops Dose Per Day:

ایک دن سے 6 ماہ کی عمر تک کے بچوں کے لئے: تین تین قطرے، صبح، دوپہر اور شام

Baby Gas Drops Dose Chart by Weight

Here is the Minicol gas drops uses by weight in Urdu

بچے کا وزن ڈراپس کی مقدار
6-11 پاؤنڈ ( 0.3 ملی لیٹر ) –  روزانہ 5 مرتبہ تک
12-19 پاؤنڈ  ( 0.6 ملی لیٹر ) – روزانہ 5 مرتبہ تک
20-28 پاؤنڈ ( 1 ملی لیٹر )  – روزانہ 5 مرتبہ تک

Minicol Syrup (Suspension) Dose in Urdu:

Here is the minicol syrup dosage for children in Urdu

چھے ماہ تا 2 سال کے بچوں کے لئے

دن میں تین بار. آدھا (1/2) چائے کا چمچ دینا ہے۔

دو سے 4 سال کے بچے

دن میں تین بار . ایک چائے کا چمچ

چارسے 12 سال کے بچوں کے لئے

ایک سے 2 چائے کے چمچ دینے ہیں۔ دن میں تین بار

Colic Gas Drops Bachon Ke Pait Mein Gas Ka Ilaj in Urdu by Dr Zeeshan

Minicol Drops and Syrup Side Effects in Urdu

عام طور پرگیس ڈراپس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا۔ لیکن کبھی کبھار مندرجہ زیل سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتا ہے۔
جیسے کہ

اسہال ✅

الٹی ✅

قبض ✅

خشک منہ ✅

مینی کول شربت کے سائیڈ ایفیکٹ بھی اسی طرح کے ہوتے ہیں جیسے کہ قطروں کے ہوتے ہیں یعنی قبض، الٹی یا اسہال یعنی پوٹیاں کرنا۔

Minicol Drops and Syrup Price in Pakistan:

مینی کول کے ڈراپس کی قیمت 90 روپے ہے۔

مینی کول سیرپ کی قیمت 60 روپے ہے۔