تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہےاوراسکےاستعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس کےاستعمال سےمعدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہےتیزابیت میں کمی آتی ہے تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہےعموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے. اس میں موجوداومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہےاورتیزابیت بھی ختم کرتا ہے. اس کےعلاوہ یہ پیٹ اورآنتوں کی صفائی کرتا ہے نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتاہے.شوگر کے مریض اور اور وزن میں کمی کے لیئے بہترین ہے۔
Tukh Malanga Benefits in Urdu
Basil seeds also known as Sabja in Hindi or Tukh Malanga are tiny black seeds. Basil seeds are a rich source of fiber, vitamins, and minerals such as iron, magnesium, and calcium. They are also low in calories and carbohydrates. This makes them a popular ingredient in weight loss diets. Here is the complete list of Tukh malanga benefits in Urdu. Have a look.
تخم ملنگا کے فوائد
دو چائے کے چمچ تخم ملنگا کے بیجوں میں ساڑھے چار گرام پروٹین، ساڑھے آٹھ گرام فیٹ، پانچ گرام الفا لینولینک ایسڈ، بارہ گرام کاربز، دس گرام فائبر، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس۔ زنک، وٹامن بی1، اور وٹامن بی3 پائے جاتے ہیں۔
تخم ملنگا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اینٹی آکیسڈنٹس سے بھرپور
یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں، فری ریڈیکلز کی وجہ سے سیلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے ان سے بچاؤ ضروری ہوتا ہے۔
تخم ملنگا میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس دل اور جگر کی صحت میں بہتری لاتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان اینٹی آکسیڈنٹس میں بلڈ پریشر اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت میں بہتری
تخم ملنگا میں کیلشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، ہر روز تخم ملنگا کے بیجوں کا ایک چمچ استعمال کرنے سے جسم کو کیلشیم، میگنیشیم، اور آئرن کی مطلوبہ مقدار کا پندرہ فیصد حاصل ہوتا ہے۔
Check Also: Maryam Booti Benefits, Nabi Booti Uses for Conceiving/Pregnancy and PCOS
جسم کو یہ نیوٹرنٹس حاصل ہونے سے پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ تخم ملنگا کے بیج ان لوگوں کے لیے کیلشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جو ڈیری پروڈکٹس کے استعمال سے قاصر ہوتے ہیں۔
دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی
طبی ماہرین کے مطابق تخم ملنگا کے استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی آتی ہے کیوں کہ بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخم ملنگا میں موجود فائبر کی وجہ سے خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دل کی صحت میں بہتری اور اس کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آپ باقاعدگی کے ساتھ تخم ملنگا کو استعمال کر سکتے ہیں۔
آنتوں کی صحت میں بہتری
تخم ملنگا کو آنتوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں پائا جانے والا فائبر نہ صرف آنتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے بلکہ اسے برقرار بھی رکھتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ طبی تحقیقات کے مطابق تخم ملنگا میں پری بائیوٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں مدد فراہم کرتی ہیں اور آنتوں کی سوزش کو بھی کم کرتی ہیں، تاہم آنتوں کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے تخم ملنگا کے بیجوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
Tukh Malanga K Nuksan – تخم ملنگا کے نقصانات
Tukh malanga ke fayde ke sath sath kuch nuksan bhi hain. Aam tor pr yh nuqsan nahi deta leken kuch logo ko is ke istemal se yh alamat ho skti hain.
تخم ملنگا کے حد سے زیادہ استعمال سے مندرجہ ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔
بدہضمی ✅
ایسڈ ریفلوکس ✅
قبض ✅
قے یا متلی ✅
ہائی بلڈ پریشر ✅
کم بلڈ شوگر لیول ✅
دھڑکن ✅
جلن کا احساس ✅
Tukh Malanaga Benefits and Uses with Milk by Ubqari Hakeem Mohammad Tariq Mahmood
Agr ap tukh malanga basil seeds ko doodh ke sath islemal krty hain to ap ko kon kon si sehat ke fayde hasil ho skty hain. tafeel ke liay video dekhay.
انرجی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ
یہ بیج مختلف فیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، خاص طور پر ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ اسے صحت مند غذا بناتے ہیں۔ اگر تخم ملنگا کو صبح ناشتے میں استعمال کیا جائے تو سارا دن تھکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیوں کہ اس کے استعمال سے جسم کو انرجی ھاصل ہوتی ہے۔
بلڈ شوگر لیول میں بہتری
تخم ملنگا میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے نہ صرف بھوک کی شدت میں کمی آتی ہے بلکہ وزن کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فائبر کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بھی نارمل رہتا ہے۔
خون میں شوگر کا لیول زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریوں کے خظرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شوگر کے لیول کو نارمل رکھنے کے لیے تخم ملنگا کے بیجوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے مریض جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار تھے، ان کے دس گرام تخم ملنگا کے بیج ہر روز استعمال کرنے سے دوسروں کی نسبت شوگر لیول میں سترہ فیصد تک کمی آئی۔
قبض سے چھٹکارا
قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، تخم ملنگا چوں کہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اسے قبض کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ قبض سے چھٹکارا پانے کے لیے تخم ملنگا کو دودھ یا پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔
جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری
Tukh Malanga Uses for Skin and Hair
تخم ملنگا کو ایک قدرت ڈی ٹاکس سمجھا جاتا ہے جو جسم سے مضر صحت ذرات کو خارج کر کے جِلد کی صحت میں بہتری لاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان بیجوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے نہایت مفید ہیں، اس کے علاوہ تخم ملنگا میں پروٹین بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے اور بالوں کی خشکی سے بھی نجات دیتا ہے۔
Tukh Malanga Uses for Weight Loss in Urdu
Most people in Pakistan use Tukh Malanga for weight loss. However, most of them cannot reduce weight or belly fat because they are not know how to use Tukh malanga for weight loss during the summer season. Here is the complete guide, ingredients and method for using basil seeds for weight loss.
Tukh Malanga Se Pait Kam Karne Ka Tarika وزن میں کمی
تخم ملنگا کو وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جب آپ تخم ملنگا سے یہ فائبر حاصل کرتے ہیں تو اسے ہضم ہونے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے اور وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
درکار اجزا
تخم ملنگا ✅
اسپغول کا چھلکا ✅
شہد ✅
طریقہ استعمال
Tukh Malanga Ka Istemal Kaise Kare
رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ تخم ملنگا ملا کر راکھ دیں۔ صبح اس میں اسپغول ایک چمچ اور ایک چمچ شہد ملا کر خالی پیٹ پی لیں۔ یہ اتنا امیزنگ مشروب ہے کہ اسکوپینے سےآپ کے جسم کی اضافی چربی تیزی سے کم ہوگی صرف کچھ ہی دنوں میں موٹاپا ختم کرنے اورجسم کو ایک متناسب شیپ میں لانے کے لیے یہ ایک خاص ہیلتھ ٹپ ہے جس کا صحت کے لئے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں اور یہ بہت تیزی سے آپ کا وزن کم کر دے گا آج ہی آزماکردیکھ لیں ۔
اسپغول کے استعمال سے بے وقت بھوک سے نجات ملتی ہے، جس سے وزن میں کمی لانے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان بیجوں میں فیٹی تھری ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ وزن کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے تخم ملنگا کو نہار منہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
FAQs
What is Tukh Malanga in English:
Tukh Malanaga is called Basil seeds in English.
Is Tukh Malanga and chia seeds same?
No, Tukh Malanga and Basil seeds are the same things, not chia seeds. Basil seeds come from the sweet basil plant (Ocimum basilicum) and are commonly used in drinks and desserts in some parts of Asia, including Pakistan and India.
How does Basil Seeds Tukh malanga help to reduce weight?
Due to their high fiber content and ability to create a feeling of fullness, these seeds can help to reduce calorie intake.